سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو ضیا لطیف نے معطلی کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو ضیاءلطیف نے اپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور چیف انجینئر عتیق احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔