روس کو امریکہ کے حساس فوجی آلات کی برآمد ‘سویلین مقاصد ظاہر کر کے ڈیل کی گئی‘11افراد پر کیس چلے گا
نیویارک (اے ایف پی) امریکہ نے روس کو حساس فوجی ٹیکنالوجی کی برآمد کرنے کی ڈیل میں ملوث 11افراد کے خلاف کیس درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مائیکرو الیکٹرونکس مبینہ طور پر روس کو برآمد کئے گئے آلات ریڈار اور سرویلنس سسٹم میں استعمال ہوتے ہیں۔ 2008ء میں ہونے والی اس ڈیل کو سویلین مینوفیکچررز سے موسوم کیا گیا۔ ٹیکساس کی کمپنی جس کے مالک روسی نژاد امریکی الیگزینڈر ہیں انہوں نے امریکی سپلائرز سے کہا کہ وہ ٹریفک لائٹس بناتے ہیں۔