• news
  • image
  • text

شام : حلب میں 5 بم دھماکے ‘15 فوجیوں سمیت 50 ہلاک ‘ 100 زخمی ‘ متعدد عمارتیں منہدم

دمشق (نیوز ایجنسیاں) شام کے شہر حلب میں فوجی افسروں کے کلب اور ایک ہوٹل کے قریب 5 بم دھماکوں میں 15 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ جباری سکوائر کے نواح میں ہوئے۔ تمام سرکاری ادارے بند کر دیئے گئے۔ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ادھر عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شامی صدر بشار الاسد پر زور دیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیار استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا اس خط کا جواب موصول ہو گیا ہے اور اس میں شامی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے شامی حکومت اور باغی جنگجو¶ں دونوں کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ اب یہ سلسلہ ختم کر دیں۔ انہوں نے پھر گستاخانہ ویڈیو فلم اور اہانت آمیز خاکوں کی مذمت کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی بنیاد پر تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔

epaper
شام میں بم دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں

ای پیپر-دی نیشن