بھارت ، زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا شدت 5.1 درجے تھی
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز آسام کے مرکزی ضلع رانگا ہارا میں تھا۔