کے ای ایس سی کی جانب سے اضافی ریڈنگ کے ذریعے کروڑوں روپے زائد وصولی کا انکشاف
کراچی (این این آئی) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اضافی ریڈنگ کے ذریعے صارفین سے ماہانہ کروڑوں روپے زائد وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں تمام ضابطے بالائے طاق رکھتے ہوئے صارفین کو اضافی بلنگ کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں اسی لاکھ سے زائد اضافی یونٹس صارف پر ڈالنے کا منصوبہ تیارکیا گیا، ای میل کا انکشاف ہونے پر گروپ ہیڈ ارم حسن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔