• news

راجہ ریاض کا شہباز شریف پر دوہری شہریت کا الزام‘ 17 اکتوبر کو دونوں کی سپریم کورٹ طلبی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر دوہری شہریت کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو دوہری شہریت کیس کی آئندہ سماعت کے موقع پر عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزام لگایا تھا کہ ان کے پاس بھی دوہری شہریت ہے اور الیکشن کمشن شہباز شریف کی دوہری شہریت کی تحقیقات کروائے یا وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں۔ راجہ ریاض کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے دونوں رہنما¶ں اور خبر شائع کرنے والے اخبار کے ایڈیٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ دوہری شہریت کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن