• news

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہو گا

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کا 46واں سےشن آج صبح 10 بجے شروع ہو گا، ےہ اجلاس دو ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس خاصا ہنگامہ خیز ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائےں گے ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے بلوچستان کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی جماعتوں پر مشتمل کل جماعتی کمیٹی کے قیام اور پٹرولیم مصنوعات میں کئے گئے اضافے کی واپسی کیلئے قرارداد پےش کرےں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اجلاس کا ایجنڈا اور دیگر امور طے کےا جائے گا قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل حکمران اتحاد اور مسلم لیگ (ن) کی پارلےمانی پارٹےوں کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوں گے جن مےں اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تےار کی جائے گی۔ پاکستان مسلم لےگ (ن) نے بلوچستان کے مسئلہ پر کمےٹی قائم کرنے کے لئے قرارداد کا مسودہ تےارکر لےا ہے دےگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد اےوان مےں پےش کی جائے گی۔ اپوزےشن پٹرولےم کی مصنوعات کی قےمتوں کے تعےن کے موجودہ طرےقہ کار قرارداد پےش کی جائے گی، اپوزےشن کی جانب سے تحارےک التوا بھی اےوان مےں زےر بحث لائی جائےں گی۔ حکومت قانون سازی کے لئے مختلف بل پےش کئے جائےں گے۔

ای پیپر-دی نیشن