گورنر نے ذاتی گاڑی میں فرار نہ کرایا تو توقیر صادق کو گرفتار کر لیں گے: رانا ثنائ، دعویٰ غلط ہے: ترجمان گورنر ہاﺅس
لاہور (اے پی اے) وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گورنر نے ذاتی گاڑی میں توقیر صادق کو فرار نہ کروایا تو آئندہ دو روز میں اسے گورنر ہاﺅس سے گرفتار کر لیں گے۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ تین روز سے گورنر ہاﺅس خفیہ ایجنسیوں کے گھیرے میں ہے۔ دوسری طرف گورنر ہاﺅس کے ترجمان نے ایک بار پھر پنجاب کے وزیر قانون کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شرانگیز پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔