ایبٹ آباد آپریشن کے وقت پاک فضائیہ کے تمام طیارے گراﺅنڈ‘ راڈار بند کردیئے گئے
اسلام آباد (آن لائن) ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے وقت فضائیہ کے طیارے گراﺅنڈ اور راڈار بند تھے آرمی چیف کے حکم پر 2ہیلی کاپٹر اور دو ایف 16طیارے فضاءمیں بھیجے گئے تھے۔ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ جب القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آبادمیں امریکی افواج کا آپریشن ہو رہا تھا کو اس دوران پاک فضائیہ کے تمام طیاروں کو گراﺅنڈ اور راڈار کو بندکر دیا گیا تھا اسی دوران بغیر رکاوٹ امریکی ہیلی کاپٹروں نے اپنا آپریشن سرانجام دیا۔ آپریشن کے دوران یہ بات جاننے کی لگا تار کوشش ہوتی رہی کہ یہ ہیلی کاپٹرز پاک آرمی کے ہیں یا نہیں اور جیسے ہی معلوم ہوا کہ یہ امریکی ہیلی کاپٹرز ہیں تو چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایئرچیف مارشل کو ٹیلی فون پرحکم دیا جس کے بعد دو ہیلی کاپٹرز اور ایف16کارروائی کے لیے گئے جو 15 سے 16منٹ فضاءمیں پرواز کرتے رہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن اس بات کا بھی جائزہ لے رہاہے کہ اسامہ کے خلاف آپریشن کے دوران آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے چیئرمین کو کیوں حکم دیا۔ اور یہ حکم صدر یا چیف ایگزیکٹو وزیراعظم کی جانب سے کیوں نہیںآیا۔