• news

منظور وٹو‘ محمد محمود‘ اقبال شیدا کی مجید نظامی سے ملاقاتیں‘ ڈگری ملنے پر مبارکباد

لاہور+ملتان (وقائع نگار+خصوصی نامہ نگار) ملک کی مختلف سیاسی، سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں اور شخصیات نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کو پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ان کی صحافتی اور ملکی خدمات پر ملنے والی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پر دلی مبارکباد دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر میاں منظور احمد وٹو نے گزشتہ روز مجید نظامی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا مجید نظامی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد محمود اور اقبال شیدا نے بھی مجید نظامی سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ پنجاب پراونشل کواپریٹو بنک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو لیاقت درانی نے مجید نظامی کو خط میں دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ سنی علماءکونسل کے مرکزی امیر اور پیر صاحب آف گولڑہ شریف کے ترجمان علامہ نزاکت حسین گولڑوی نے مجید نظامی کو مبارکباد دی، ایک خط میں انہوں نے کہا مجید نظامی ایک تحریک اور عشق رسول کا نام ہے، مجید نظامی کی بے داغ صحافتی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے۔ اس ڈگری پر پوری صحافت کو فخر مل گیا۔ انہوں نے خط میں کہا مجید نظامی برصغیر ایشیا میں پہلے صحافی ہیں جو حب الوطنی، بے خوفی، راست گوئی، اخلاص اور دو قومی نظریہ کا تحفظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مجید نظامی کی صحت اور لمبی عمر کی دعا بھی کی ہے۔ جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے ایک خط میں مجید نظامی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے اس اعزاز کے لئے آپ کا انتخاب کیا۔ اس سے یونیورسٹی کی قدر و منزلت میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا اسلام اور نظریہ پاکستان کو مقدم رکھنے والے ہر پاکستانی کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے اپنی جماعت کے علاوہ مرکزی جماعت اہلسنت، انجمن نوجوانان اسلام، انجمن طلبہ اسلام، فدایان ختم نبوت، پاکستان ورلڈ اسلامک مشن کے عہدیداروں کی طرف سے مجید نظامی کو مبارکباد دی۔ صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری نقشبندی مجددی نے مجید نظامی کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مجید نظامی کو صحافت اور نظریہ پاکستان کی مزید خدمت کرنے کی توفیق دے۔ مرکزی انجمن فروغ فکر اقبال پاکستان کے رہنماﺅں کی طرف سے مجید نظامی کو دلی مبارکباد دی۔ اس سلسلہ میں تنظیم کا ایک اجلاس عبدالرحمان جدون کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا مجید نظامی نے جو صحافت، اردو ادب، قومی اور ملی خدمات سرانجام دیں وہ ہماری تاریخ کا درخشاں اور تابناک گراں قدر اثاثہ ہیں۔ معروف دانشور، مصنف عون احمد عون نے ایک بیان میں کہا ہے یونیورسٹی کی طرف سے مجید نظامی کو دی جانے والی اعزازی ڈگری پوری قوم کی طرف سے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران نے مجید نظامی جیسے بے باک، بلند پایہ، جرات مند، اقبال کے شاہین اور قائداعظم کے نامور کارکن کو اعزازی ڈگری سے نواز کر ادبی اور صحافت کی دنیا سے منسلک لوگوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ معروف کالم نگار اور سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود نے مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے مجید نظامی کی صحافتی اور ملکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب یونیورسٹی نے ڈگری دینے کے لئے مستحق شخصیت کا انتخاب کیا۔ مزید برآں چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاءشاہد نے بھی مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سمیت ملک کی قابل ذکر 13 بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں مفتی عاشق حسین (جے یو پی)، حافظ اعجاز الحسن چودھری (جے یو آئی)، پیر سلمان منیر (تحریک ختم نبوت)، مولانا محمد شفیع جوش (مسلم کانفرنس)، صاحبزادہ سعید الرحمن احمد (جماعت اسلامی)، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی (مرکزی جمعیت اہلحدیث)، پروفیسر عبدالکریم طاہر(جمعیت اہلسنت)، علامہ وقار حیدر نقوی (تحریک ملت جعفریہ)، رانا محمد ایوب (خاکسار تحریک)، پیر سید احمد علی شاہ (مسلم لیگ علماءو مشائخ ونگ)، حافظ عمر فاروق (پیپلز موومنٹ، بھٹو شہید)، اور مولانا غلام حسین نعیمی (متحدہ علماءکونسل) نے اپنے مشترکہ بیان میں ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ، تحریک پاکستان کے ممتاز سرگرم کارکن اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جرنیل صحافت مجید نظامی کو انکی نصف صدی پر محیط عظیم صحافتی خدمات کے اعتراف میں جامعہ پنجاب کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے رہنماﺅں نے کہا ہے مجید نظامی کی 50 سالہ ادارتی صحافت جرا¿ت و فکر حریت کی آئینہ دار ہے انہوں نے ہر جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے بہترین جہاد کا فریضہ ادا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے انہوں نے اسلام و نظریہ پاکستان کے تحفظ و دفاع کی فقید المثال جنگ لڑی جو انتہائی ناقابل فراموش ہے۔ مجید نظامی ایک بااصول صحافی، مسلمانوں کے غمخوار ہیں، کشمیر، فلسطین، افغانستان سمیت جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئے مجید نظامی نے ان مظالم کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کی۔ وطن عزیز میں چلنے والی تحریک نظام مصطفی ہو، تحریک تحفظ ختم نبوت ہو یا تحریک ناموس رسالت مجید نظامی اور انکے اخبار نوائے وقت نے ان تمام تحریک ہائے اسلامی میں کلیدی کردار ادا کیا اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین اور اعزازات سے نوازا جائے کم ہے۔ مزید برآںجمیعت علماءپاکستان کے جنرل سےکرٹری علامہ ظہیر عباس قادری نے کہا ہے ہم مجید نظامی کو صحافت کی 50سالہ خدمات کے نتےجہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر بننے پر مبارک باد دےتے ہیں انہوں نے بہت سے کارنامے سر انجام دےئے اور وہ اےک نڈر و غےور انسان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دےا، ہم ان کے لےے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ترقی عطا فرمائے اور اپنے عہدے پر رہتے ہوئے انسانیت کی زےادہ سے زےادہ خدمت کرنے اور عشق رسول میں زندگی گزارنے کی توفےق عطا فرمائے۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا ڈگری کے لئے اعزاز ہے، پنجاب یونیورسٹی کا اقدام قابل ستائش ہے۔ مجیدنظامی اور ان کے ادارے نے جس طرح پاکستان کی ملی اقدار اور نظریاتی سرحدوںکا تحفظ کیا وہ کسی اور کے لئے کرنا ممکن ہی نہیں۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا قوم مجید نظامی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان کی70سالہ صحافتی اور بطور مدیر اعلیٰ نصف صدی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جوکہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہےں۔ تحریک حرمت رسول کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ اور جماعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی نے مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مجید نظامی، ادارہ نوائے وقت اور پنجاب یونیورسٹی کو بھی مبارکباد پیش کی ہے، ان رہنماﺅں کا کہنا ہے مجید نظامی ایک تحریک اور ادارہ کا نام ہے، حرمت رسول کا مسئلہ ہو یا نظریہ پاکستان کے تحفظ کی بات ہو پاکستانی میڈیا میں ادارہ نوائے وقت اور وقت نیوز نے ہمیشہ بہت اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے مدیر اعلیٰ نوائے وقت مجید نظامی قافلہ صحافت کے ایسے نڈر سالار ہیں جنہوں نے ہمیشہ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہہ کر آبروئے صحافت کی حفاظت کا مقدس فریضہ سرانجام دیا ہے۔ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا مجید نظامی کی صحافت کے لئے خدمات اور ان کی شخصیت اگرچہ ان اعزازات سے بالاتر ہے لیکن پھر بھی یہ خوش آئند ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے ایک اچھی روایت کا آغاز کیا ہے۔ مزید برآں متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنماﺅں سید ضیاءاللہ شاہ بخاری اور سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد نعیم بادشاہ نے مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن