سیمی فائنل میں شکست سے دلبرداشتہ آفریدی نے ہیلمٹ، بلا توڑ دیا
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ ٹی 20 میں شکست کے بعد بوم بوم شاہد آفریدی نے ڈریسنگ روم میں اپنا ہیلمٹ اور بیٹ توڑ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دلبرداشتہ شاہد آفریدی نے اپنا غصہ ہیلمٹ اور بیٹ توڑ کر نکالا۔ شائقین نے آفریدی کو بوم بوم کی بجائے بھوم بھوم کا خطاب دیا۔ ان کا بلا تو نہ گھوم سکا وہ خود گھوم گئے۔