مڈل آرڈر نے مایوس کیا‘ حفیظ....جیت ٹیم کیلئے اہم ہے : وردھنے
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن جیت نہیں سکے۔ تمام کھلاڑیوں نے بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے۔ مڈل آرڈر پھر ناکام ہو گیا۔ امید تھی کہ ٹارگٹ حاصل کر لیں گے لیکن سری لنکن ٹیم اچھا کھیلی اور جیت گئی۔ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے کہا کہ جیت ٹیم کیلئے بہت اہم ہے۔ رنگنا ہیراتھ کو کھلانا جوا تھا جس میں کامیاب ہوئے۔ ٹیم نے مجموعی طور پر پندرہ بیس رنز کم بنائے لیکن سکور دفاع کیلئے اچھا تھا۔ پاکستانی ٹیم بھی اچھا کھیلی لیکن کامیابی ہمارا مقدر بنی۔ پاکستانی ٹیم نے تو ایک چھکا بھی لگایا جو ہم سے نہ لگ سکا۔