• news

ماریا شراپوا چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

الیگزینڈر ڈولگوپولو دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
بیجنگ (اے پی پی) روس کی شہر آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو ماریا شراپوا اور پولینڈ کی اگینسکا راڈوانسکا ڈبلیو ٹی اے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سربیا کی سابق عالمی چیمپئن جیلینا جانکووچ تیسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے راﺅنڈ میں ماریا شیرا پوا نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کر تے ہوئے سلواکیہ کی پولونا ہرکوج کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-2 سے جبکہ پولینڈ کی اگینسکا راڈوانسکا نے سپین کی لورڈذ ڈومینگز لینو کو 2-6، 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سوئس رومینا اوپراندی نے سربیا کی جیلینا جانکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5اور 6-4سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور روس کے میخائل یوزخنی اے ٹی پی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے جبکہ سکستھ سیڈ الیگزینڈر ڈولگوپولو دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن