یوتھ فیسٹیول :پانچواںروز ‘کھلاڑیوں کی شرکت نے نئی جان ڈال دی
لاہور+ شیخوپورہ + قصور (سپورٹس رپورٹر+نامہ نگاران ) پنجاب یوتھ فیسٹیول کا ڈسٹرکٹ لیول مرحلہ پانچوں روز اختتامی مراحل کی طرف گامزن،کھلاڑیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششوں نے فیسٹیول میں نئی جان ڈال دی۔ گذشتہ روز کھیلوں کے 65 مقابلوںکا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی گراﺅنڈ میں ہونے والے انٹر کالجیٹ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پنجاب کالج آف کامرس کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ فاتح رہی۔ لاہور ڈسٹرکٹ صحت مند بچے کے مابین مقابلہ میں محمد علی صفدر کو فاتح قرار دیا گیا۔ تائیکوانڈو کے 55کلوگرام مقابلوں میں عادل مشتاق کو کامیاب قرار دیا گیا۔ 75 کلوگرام مقابلوں میں بھی اقبال ٹاﺅن ہی کے شان علی کو فاتح قرار دیا گیا۔ والی بال مقابلوں میں داتا گنج بخش نے نشتر ٹاﺅن، واہگہ ٹاﺅن نے داتا گنج بخش میں شکست دی۔ کرکٹ ہارڈ بال مقابلوں میں عزیز بھٹی ٹاﺅن نے شالیمار ٹاﺅن، راوی ٹاﺅن نے اقبال ٹاﺅن جبکہ دوسرے مقابلے میں داتا گنج بخش ٹاﺅن نے نشتر ٹاﺅن کو ہرا دیا۔ شیخوپورہ میں باسکٹ بال اورکرکٹ کے فائنل میں تحصیل شیخوپورہ کی ٹیم جیت گئی جبکہ مرید کے کی ٹیم رنر رہی فٹ بال کے فائنل میں شرقپور کی ٹیم جیت گئی ویٹ لفٹنگ 62 کلو کی کیٹگری میں مرید کے کے محمد سلطان نے اول جبکہ صفدرآباد کے خلیل احمد نے دوسری 77 کلو گرام میں فیروزوالا کے سجاد علی نے پہلی صفدرآباد کے غضنفر علی نے دوسری 95 کلوگرام میں مرید کے کے سہیل سرور نے پہلی جبکہ شرقپور کے شرافت نے دوسری پوزیشن حاصل کی باڈی بلڈنگز کے مقابلوں میں 65 کلو گرام کیٹنگری میں شیخوپورہ کے عزیز الرحمن نے پہلی مرید کے عدنان غنی نے دوسری 75 کلوگرام میں شیخوپورہ کے محمد عثمان نے پہلی75 کلوگرام سے اوپر کیٹگری میں محمد آصف نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔قصور میں جاری مقابلوں میں کرکٹ کے انتظامات کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ نیازی نے لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اکبر مراد بھی موجود تھے۔