• news

ایشین کبڈی چیمپئن شپ، بھارتی کھلاڑیوں کے نام این او سی کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوا دیئے گئے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے کہا ہے کہ ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان نے بھارتی کھلاڑیوں کے نام این او سی کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوا دیئے ۔ بھارت کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ بھارت سمیت دیگر غیر ملکی ٹیمیں ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کرینگی ۔ ایشین کبڈی چیمپئن شپ 28اکتوبر سے لاہور میں منعقد ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن