ہائیکورٹ نے 9 ویٹ لفٹرز پر عائد پابندی ختم کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے 9 ویٹ لفٹرز پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے ویٹ لفٹرز کی رٹ سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور فریقین کو 18 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے 9 پاکستانی کھلاڑیوں زبیر یوسف، ادریس بٹ، خضر حیات، اکبر، مہر خالد، سلمان، قاسم، علی جاوید اور فیصل پر پابندی عائد کی ہے۔