• news

مین بازار فیض باغ میں صفائی کا ناقص انتظام.... اعلی حکام توجہ فرمائیں

مکرمی! آپ کے موقر اخبار کی وساطت سے میں متعلقہ حکام اور جناب حمزہ شہباز صاحب کی توجہ اس طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ مین بازار فیض باغ بالمقابل دو موریہ پل گجا پیر میں عرصہ دراز سے گٹروں کی صفائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اس چھوٹے سے بازار میں آئے روز گٹر بند رہتے ہیں اور گندہ بدبودار پانی بازار اور اس کی ملحقہ گلیوں میں کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے سکول، دفتر وہاں کے رہائشی مکینوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ مزید یہ کہ اس گندے پانی میں مچھر اور ڈینگی لاروا کے پیدا ہونے کا بھی شدید خطرہ ہے جو کہ انتہائی تکلیف کا باعث ہے۔ متعدد بار متعلقہ حکام کی توجہ زبانی و تحریراً اس طرف دلائی گئی ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں۔ جناب حمزہ شہباز سے پرزور اپیل ہے کہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس چھوٹے پررونق اور پرہجوم بازار کے مکینوں اور راہ گزروں کا مسئلہ حل کرائیں تاکہ لوگ بچے مدرسہ اور مسجدوں میں باآسانی آ جا سکیں اور بازار کے گٹروں کی صفائی پراپر طریقے سے کرنے کا حکم دیں۔ شکریہ
(حاجی حکیم اکرام الحق قریشی، قرشی یونانی دواخانہ، مین بازار فیض باغ، لاہور)

ای پیپر-دی نیشن