• news

مسلم لیگ ن کی تجویز، دوہری شہریت والوں کیلئے علیحدہ حلقے بنانے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی تجویز پر دوہری شہرےت کے حامل پاکستانےوں کے عام انتخابات مےں حصہ لےنے کے لئے علےحدہ حلقے بنانے کا فےصلہ کر لیا گےا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لےگ ن نے الیکشن کمشن کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس میں تجوےز پےش کی تھی کہ بےرون ملک پاکستانی ملکی معاشی صورت کو بہتربنانے مےں اہم کردار ادا کررہے ہےں ان کے انتخابات سے باہر ہونے سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی اس لئے ان کے لئے 10 یا 15 حلقے مخصوص کر دئیے جائےں۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لےگ ن کی ےہ تجوےز قبول کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لےگ ن نے الےکشن کمےشن کو ےہ تجوےز بھی دی ہے کہ ووٹرز کو مستقل پتہ کی بجائے موجودہ پتہ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے، پارلےمنٹرےن کی دوہری شہرےت کی تصدےق کے لئے فارن مشن کو خط لکھے جائےں۔ الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کی اس تجویز کو بھی قابل عمل قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن