• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیچرز ڈے اور مسکراہٹ کا دن منایا جائیگا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”ٹیچرز ڈے“ آج جمعہ کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سیمینارز، مذاکرے، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اساتذہ تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ طلباءو طالبات اساتذہ کرام کی تکریم کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ مسکراہٹ کا عالمی دن بھی آج جمعہ کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدگھٹن کے ماحول سے باہر نکل کر ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹنا ہے چہروں پر مسکراہٹ سجانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے موجودہ حکومت نے اساتذہ کی حالت بہتر بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں بدقسمتی سے اساتذہ اور درس و تدریس کے پیشے کو وہ اہمیت نہیں دیا گئی جس کے وہ مستحق ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ان کی عزت و احترام ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن