الیکشن کمشن 15 اکتوبر تک گوشوارے جمع نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دیگا
اسلام آباد (خبر نگار) الےکشن کمشن مےں مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تارےخ گزرنے کے باوجود سےنٹ، قومی و صوبائی اسمبلےوں کے 336 ارکان نے اپنے اپنے مالی گوشوارے جمع نہےںکروائے۔ الےکشن کمشن 15 اکتوبر تک گوشوارے جمع کروانے مےں ناکام رہنے والے ارکان کی ممبر شپ معطل کر دے گا۔ ذرائع کے مطابق مولابخش چانڈےو، فےصل رضا عابدی، رحمن ملک، اعظم ہوتی سمےت 18 سےنےٹروں جبکہ محبوب اللہ جان، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپےکر فےصل کرےم کنڈی، مولانا عطاءالرحمن، امےرمقام، اخوندزادہ چٹان، کےپٹن صفدر، عابد شےر علی، احمد مختار، منظور وٹو، موسیٰ گےلانی، قادر گےلانی، خورشےد شاہ، حامد سعےد کاظمی، حنا ربانی، ہماےوں عزےر کرد اور زبےدہ جلال سمےت قومی اسمبلی کے 77 ارکان نے مالی گوشوارے جمع نہےں کروائے۔ پنجاب کے 154، سندھ کے 35، خےبر پی کے کے 38 اور بلوچستان کے 14 ارکان اسمبلی نے تاحال مالی گوشوارے جمع نہےں کروائے۔