• news

خواجہ محمد خان ہوتی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا انکشاف

پشاور (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے سابق مرکزی سینئرنائب صدر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقاتوں کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چندروزمیں متوقع ہے تاہم جے یو آئی (ف) کے ذرائع کا استدلال ہے کہ خواجہ محمد خان ہوتی عنقریب ان کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جے یوآئی (ف) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجلیل جان نے بتایا کہ خواجہ محمد خان ہوتی نے جے یوآئی (ف) کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کے قریبی ذرائع نے نوائے وقت کو بتایاکہ سابق وفاقی وزیرنے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کاحتمی فیصلہ کیاہے جس کا اعلان آئندہ چندروزمیں متوقع ہے اس سلسلہ میں جب مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالہ سے رابطوں کی تصدیق کی۔

ای پیپر-دی نیشن