انتخابی ضابطہ اخلاق: سیاسی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا: ڈی جی الیکشن کمشن
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کےلئے سیاسی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی الیکشن کمشن شیر افگن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس آئندہ چند روز میں بلایا جائےگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ آئندہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر مشاورت کی جائےگی۔ اس سے پہلے الیکشن کمشن نے 27 ستمبر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس بلایا تھا لیکن اس اجلاس میں ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی تھی۔