موجودہ سیاسی نظام کو آئین کے منافی قرار دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ نے ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے موجودہ سیاسی نظام کو آئین کے منافی اور قانون کی حکمرانی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام اسلامی فلاحی ریاست کے قیام میں بھی ایک رکاوٹ ہے۔