• news

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز ریکارڈ 205 رنز بنا کر فائنل میں ‘ آسٹریلیا کو 74 رنز سے بدترین شکست

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 206 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 131 رنز بنا سکی ویسٹ انڈیز نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور کیا۔ پریماداسا سٹیڈیم میں ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈین بلے بازوں نے آسٹریلوی باولروں کی خوب درگت بنائی۔ کرس گیل 41 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ دیگر بلے بازوﺅں میں کے اے پولارڈ 38، ڈی جے برائیوو 37 جبکہ ایم این سیموئل 26 رنز کے ساتھ نمایاں رزہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پی جے کمنز نے 2 جبکہ ایم اے سٹارک اور ایکس جے دورتھی نے ایک، ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا۔ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے بھی اپنی ٹیم کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن یہ بھی موثر ثابت نہ ہوئی آسٹریلیا کی ٹیم کے تمام بلے باز ویسٹ انڈین باﺅلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام پال نے 3، ایس بدری، ایس پی نارائن اور کے اے پولارڈ نے دو، دو جبکہ ایم این سیموئل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کا فائنل میں مقابلہ اتوار کے روز سری لنکا سے ہو گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ کرس گیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

ای پیپر-دی نیشن