• news

کوئٹہ: ممتاز عالم دین و رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

کوئٹہ (اے پی پی) ممتاز عالم دین و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج (ہفتہ) کو صبح دس بجے مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے پسماندگان میں مولوی محمود ، مولوی سعید اور دیگر کو چھوڑا ہے مولانا نور محمد مرحوم کا شمار بلوچستان کے ممتاز علماءکرام اور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن