• news

خط لکھنے کے حوالے سے حکومت کی بدنیتی واضح طور پر نظر آرہی ہے: وجیہہ الدین

 چکوال(ثناءنیوز )سابق صدارتی امیدوار جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ خط لکھنے کے حوالے سے حکومت کے بدنیتی وا ضح طور پر نظر آرہی ہے۔ حالانکہ بات بلکہ سادہ سی ہے کہ سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم نے صدر مشرف کے این آر او کی بنیاد پر سوئسِ حکومت کو صدر آصف علی زرداری اور دیگر کےخلاف مقدمات ختم کرنےکا خط لکھا تھا۔ اب صرف خط یہ لکھنا ہے یہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آر او کو کالعدم قرار دےدیا ہے لہٰذا ملک عبدالقیوم کی طرف سے لکھا ہوا خط ہم واپس لیتے ہیں مگر اس سادے سے معاملے کو حکومت سیاسی شعبد ہ بازی میںتبدیل کررہی ہے۔ وہ کراچی سے چکوال پریس کلب رجسٹرڈ میں ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے استثنیٰ کا معاملہ زیر بحث ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سال میں اتنے قرضے حاصل کیے ہیں جوگزشتہ 60سالوں میںحاصل کیے گئے جس کی وجہ سے عوام کی وجہ سے قرضوں کا بوجھ دگنا ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن