افغانستان: آپریشن اور شدید جھڑپیں‘ 29 طالبان شہید‘ 9 گرفتار کرنے کا دعویٰ
کابل (اے ایف پی + آن لائن) افغان و اتحادی فورسز کا ملک کے مختلف حصوں میں مشترکہ آپریشن‘ جھڑپوں میں 29 طالبان شہید جبکہ 9 کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ وردگ‘ بغلان‘ قندھار‘ ہلمند اور غزنی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور شدید فائرنگ کی گئی۔ ادھر کابل میں لیلیٰ حیدری نامی خاتون نے اپنی زندگی نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے وقف کر دی۔ اس سلسلے میں انہوں نے بحالی سنٹر بھی قائم کر دیا ہے۔