• news

سابق گورنر بلوچستان گل محمد جوگزئی کا مجید نظامی کو فون، اہلسنت رہنما¶ں کی بھی مبارکباد

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد جوگزئی نے نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ اسلام آباد سے ٹیلی فون کر کے انہوں نے مجید نظامی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا یہ اعزاز مجید نظامی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ مجید نظامی کا مقام اور مرتبہ دیکھ کر ڈگری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا مجید نظامی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ مزید برآں مذہبی تنظیموں کے رہنما¶ں صفات احمد قادری، مفتی محمد اقبال نعیمی، مفتی ضمیر احمد ساجد، مولانا عبدالغنی نقشبندی، مولانا محمد معروف نقشبندی، مفتی محمد اسلم ضیائی، مفتی خطیب مصطفائی، قاری عبدالعزیز قادری نے مشترکہ بیان میں کہا مجید نظامی آبروئے صحافت، پاکستان کی نظریاتی اساس کے محافظ‘ استحکام پاکستان کے علمبردار تحریک آزادی کشمیر کے ترجمان اور نظریہ پاکستان کے پشتیبان ہیں۔ انہوں نے عوام کی آرزو¶ں، امنگوں اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ہر دور میں جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق ادا کرنے کا فریضہ انجام دیا ہے۔ قائداعظمؒ، علامہ اقبالؒ کے بعد آپ ہی پاکستان کی واحد شخصیت ہیں جنکا احترام پاکستان کے تمام مکاتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجید نظامی کو پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اعزاز انکی سدا بہار اور جرات مندانہ قائدانہ صلاحیتوں، حب الوطنی کا برملا اعتراف ہے۔ انکی ملکی خدمات اور کاوشیں اس قدر ہیں اگر ان کو سونے کے پانی سے بھی لکھا جائے تو حق ادا نہ ہوگا۔ نوائے وقت کے اداریئے تحریک پاکستان کے مکمل آئینہ دار ہیں۔ اس موقع پر حسنات احمد قادری‘ مفتی اسلم ضیائی اور قاری عبدالعزیز قادری پر مشتمل نمائندہ وفد نے مجید نظامی کیلئے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت جاوید صدیق کو گلدستہ پیش کیا اور مجید نظامی کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن