• news

یوتھ فیسٹیول ،چوتھا مرحلہ مکمل، پانچواں کل سے شروع ہو گا

لاہور+ شےخوپورہ +نارنگ منڈی+ بھوئے آصل (نیوز ایجنسیاں +نامہ نگاران) پنجاب یوتھ فیسٹیول کا چوتھا مرحلہ ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔پانچواں مرحلہ کل سے شروع ہو گا جس میں ڈویژن کی سطح پر مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ چوتھے مرحلہ کے پانچویں اور آخری روز 30,929 افراد نے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں سے 9758 افرادنے کھیلوں اور جنرل کیٹیگری کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تعلیمی اداروں کے 19701طلباءو طالبات نے حصہ لیا جس میں سے 6778نے کامیابی حاصل کی۔ کبڈی کے فائنل میں نہایت ہی سخت مقابلہ کے بعد صفدرآباد کی ٹیم نے شیخوپورہ کی ٹیم کو ایک پوائنٹ سے شکست دے دی۔ فن ریس کے فائنل میں تحصیل فیروزوالا کے علی احمد نے پہلی شرقپور کے محسن رضا نے دوسری، جبکہ صفدرآباد کے ارشد محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کراٹے کے 55 کلوگرام کیٹگری میں عبدالنوید نے پہلی ابرار احمد نے دوسری 65 کلو گرام میں رانا عثمان نے پہلی عثمان نے دوسری 75 کلو گرام میں اجمل نے پہلی جبکہ احمد سلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی تیکو وانڈو کے مقابلوں میں 55 کلو گرام کیٹگری میں 55 کلو گرام میں شہزاد خان نے پہلی علی شیخ نے دوسری 65 کلو گرام میں ابوبکر نے پہلی معروج نے دوسری جبکہ 75 کلو گرام میں احسان علی نے پہلی اور ظہیر احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقسیم انعامات کی تقریب عنقریب منعقد ہوگی جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ضلع شیخوپورہ سطح پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1 نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور شطرنج بازی مقابلوں میں اول پوزیشنیں حاصل کرکے علاقہ میں حسب روایات اپنی ساکھ بحال رکھی۔ قصور میں بیڈمنٹن ڈسٹرکٹ فائنل شاہ رخ اقبال خاں اور شیخ مزمل نے جیت لیا۔ دی لرننگ سکول کوٹ رادھا کشن کی بیڈمنٹن ٹیم (شاہ رخ اقبال، شیخ مزمل) نے راجہ جنگ میں تحصیل کوٹ رادھا کشن کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈی پی ایس سکول تحصیل قصور کو ڈسٹرکٹ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فاتح قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن