جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم ”سکائی فال“ کا تھیم سونگ ریلیز کردیا گیا
لاس اینجلس(این این آئی)جیمز بو نڈ سیریز کی نئی فلم اسکا ئی فا ل کا تھیم سونگ ریلیز کردیا گیا ہے۔ سکائی فال کے بولوں پر مبنی اس گانے کو24سالہ معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسے خود ایڈیل نے پال ایپورتھ کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے۔چار سال بعد آنے والی بونڈ سلسلے کی23ویں فلم کی ہدایتکاری سیم مینڈس نے دی ہے جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ خفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے رول میں موجود ہیں۔جان لوگن اور نیل پوروس کی تحریر کردہ نئی بونڈ فلم اسکائی فال میں ڈینیل کریگ جہاں بونڈ کے روپ میں نظر آئیں گے وہیں جیوئیر بارڈم بطور ولن رال سلوا کا کردار نبھائیں گے ۔