پاکستانی محبت اور کرکٹ پسند کرنے والے لوگ ہیں: ٹوفل
کولمبو(آئی این پی)آئی سی سی ایلیٹ پےنل کے آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے کہاہے کہ پاکستانی محبت کرنے اور کرکٹ پسند کرنے والے لوگ ہیں،پاکستان سے گہری اور اچھی یادیں وابستہ ہیں،سری لنکن ٹیم پر حملے نے مجھے اور کرکٹ کو بدل دیا۔ہفتہ کو ےہاں سائمن ٹوفل نے پریس کانفرنس سے خطاب میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ سائمن ٹوفل نے کہاہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد وہ امپائرنگ سے ریٹائرڈ ہوجائیںگے اور آئی سی سی کے نئے امپائرز کی تربیت کریں گے۔سائمن ٹوفل نے کہاکہ مارچ دوہزار نو کے لاہور ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پر حملہ بیحد افسوسناک واقعہ تھا،جس نے انہیں اور کرکٹ کو بدل کر رکھ دیا۔انہوں نے کہاکہ سب لوگ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں۔پاکستان سے انکی بہت گہری اوراچھی یادیں وابستہ ہیں۔پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں اور کرکٹ کو پسند کرتے ہیں۔سائمن ٹوفل نے بتایاکہ اتوار کے فائنل کے بعد وہ امپائرنگ سے ریٹائرہوجائیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سائمن ٹوفل آئی سی سی کے امپائرز پرفارمنس منیجر کا عہدہ سنبھالیں گے۔سائمن ٹوفل نے بارہ سالہ کیریئر میں چوہتر ٹیسٹ ،ایک سوچوہتر ون ڈے اور تیس ٹی ٹونٹی میچز سپر وائز کئے۔ان کا کہناتھاکہ میں بہت امپائزنگ کرلی،عروج دیکھا اور ہرخوشی ملی جس پر بہت خوش ہوں ،سائمن ٹوفل نے کہاکہ لاہور کا سانحہ انتہائی افسوسناک تھا جس کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔انہوں نے کہاکہ میرے سمیت ہرکوئی پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی چاہتا ہے ۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہیے۔