تحفظ ناموس رسالت مسلمانوں کی شہ رگ ہے: سید عطاءالمہیمن بخاری
لاہور (پ ر) اسلام‘ قرآن اور نبی کریم کے خلاف امریکی و مغربی ممالک کی توہین آمیز مہم کے خلاف مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے گذشتہ ر وز بھی احتجاجی سلسلہ کو جاری رکھا۔ قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری، پروفیسر خالد شبیر، عبداللطیف چیمہ، سید کفیل بخاری، مولانا محمد مغیرہ، قاری محمد یوسف، میاں اویس، حافظ عابد مسعود اور دیگر رہنما¶ں نے اپنے احتجاجی خطابات اور بیانات میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کی مقدس تحریک قیامت تک جاری رہے گی۔ قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا آئندہ جمعتہ المبارک کو بھی ملک گیر احتجاج ہو گا۔ مولانا زاہد الراشدی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا شمس الرحمٰن معاویہ نے کہا ہے تحفظ ناموس رسالت مسلمانوں کی شہ رگ ہے اور ایمانی تقاضے اور دینی غیرت کا مظاہرہ ہمارا شیوہ ہے ہم اس جدوجہد پر قربان ہونے کی سعادت دارین کی کامیابی سمجھتے ہیں۔