• news

اس وقت ملک کسی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا: شیخ قیصر محمود

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کسی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں وہ سکتا۔ پیپلزپارٹی والے اپنے اقتدار کی مضبوطی کے لئے ملک میں نفاق کا بیج بو رہے ہیں۔ حکمران مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی دشمنی، حسد اور تعصب کی پاداش میں مادر وطن کو تقسیم نہ کریں۔ مسلم لیگ ن کے قائدین قومی یکجہتی جبکہ پیپلزپارٹی والے منافرت اور صوبائیت کے علمبردار ہیں۔ محض لسانی بنیادوں پر نیا صوبے بنانا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن