• news

پیپلز پارٹی ملک میں شفاف انتخابات پر یقین رکھتی ہے: نادر خان

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر حاجی نادر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں شفاف انتخابات پر یقین رکھتی ہے۔ جعل انتخابات کروانا ہارس ٹریڈنگ کرنا جعلی سروے کروانے اور جمہوری اقدار کو پاﺅں تلے روندنا یہ سب مسلم لیگ ن کے کام ہیں۔ پنجاب کے حکمران ریپڈ بس منصوبہ اور لاہور میں صفائی کے نام پر ترکی کے ساتھ اربوں روپے کے منصوبوں پر معاہدے کر کے اربوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن