• news

زندگی کا بنیادی مقصد فکر آخرت ہے: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد سعدیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا کہ انسان کی زندگی کا بنیادی مقصد فکر آخرت ہے۔ دنیا میں آنے والے ہر شخص کو لوٹ کر اللہ تعالیٰ کی طرف جانا اور اپنے اعمال کا جوابدہ ہونا ہے۔ دنیا کی چند روزہ زندگی ہمارے لئے ایک امتحان کی حیثیت رکھتی ہے جس کا نتیجہ روز آخرت کو ہمارے سامنے ہو گا۔ اگر روز آخرت کی فکر ہماری زندگی کا حصہ ہو تو ہم ہر کام سے پہلے اس کے نتیجے پر غور کرینگے اور دنیا امن و عافیت کا گہوارہ بن جائیگی۔ منسوب رحیمی نے کہا کہ سورة ملک میں اس حوالے سے ہماری رہنمائی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن