ایمان کی بنیاد حب رسول اور خوف خدا ہونی چاہئے: فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی فردوس پارک سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ اس کے دین اور ایمان کی بنیاد حب رسول اور خوف خدا پر مبنی ہونی چاہئے۔ خوف خدا ہو گا تو معاشرہ تمام برائیوں سے اپک ہو جائے گا۔ آج ہمارے حکمران عوام کی زندگیاں اجیرن کر کے اپنے عیش و آرام کا سامان کر رہے ہیں۔ آخرت کا خوف ان کے دلوں سے نکل گیا ہے۔ وہ اس چند روزہ زندگی کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں۔