پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین عوام پر ظلم ہے: بزنس فورم پنجاب
لاہور (ثناءنےوز) پاکستان بزنس فورم پنجاب کے صدر سمیع اللہ بٹ اور سیکرٹری جنرل ظفر احمد کمال نے اپنے ایک بیان میں تیل اور گیس وغیرہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار تعین کی پالیسی کو شدید ہدِف تنقید بنایا اور کہاکہ یہ اقدام انتہائی ظالمانہ اور عوام پر ظلم ہے۔ حکومت مہینے میں اگر ایک ہفتہ قیمتوں میں کچھ ریلیف دیتی ہے تو تین ہفتے عوام کی قوت خرید اور روز افزوں مہنگائی کی پروا کئے بغیر اندھا دھند قیمتوں میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔ بزنس فورم پنجاب کے رہنماﺅں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تیل گیس وغیرہ کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کرے اور اس کی قیمتوں میں کم از کم پچیس فیصد کمی کرے تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کچھ سکون کا سانس لے سکیں۔