• news

شیخ حماد دانش کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے: جعفر خان‘ مشتاق باجوہ

لاہور (پ ر) پاکستان ریلوے ملازمین انقلابی یونین رجسٹرڈ ورکشاپس کا ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت مرکزی صدر جعفر خان منعقد ہوا۔ جس میں شیخ حماد دانش ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی اور ان کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے رحمت علی‘ مشتاق باجوہ‘ الیاس خان‘ ڈاکٹر خالد ہاشمی‘ پرور خان‘ ظہیر احمد بابر‘ امجد ڈوگر‘ رمضان ارشد‘ اعجاز احمد‘ عابد حسین زیدی‘ محمد صدیق خان‘ بابا محمد لطیف‘ خالد قمر‘ شفاقت علی‘ منظور حسین‘ محمد ا رشد اور عبدالرحیم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شیخ حماد دانش ایڈووکیٹ کا قتل انتہائی لمحہ فکریہ ہے‘ پنجاب حکومت سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے‘ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن