• news

یہ ہے محکمہ سوئی گیس

مکرمی! ہم اہالیان اچھرہ، محمدی سٹریٹ اور ترکمان سٹریٹ مقبول روڈ کی سوئی گیس آٹھ روز سے بغیر کوئی وجہ بتائے بند ہے ہم بڑی اذیت میں مبتلا ہیں۔ متعلقہ ہیڈ آفس ٹھوکر نیاز بیگ جا کر ڈائریکٹر صاحب سے وفد کی صورت میں اپیل کی کہ ہماری سوئی گیس چالو کی جائے۔ مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی کئی فیکس کئے مگر گیس بند ہے۔ ہم دو گلیوں کے مکین گیس کے نہ ہونے سے سخت اذیت میں ہیں۔ حاکمان سوئی گیس سے گزارش ہے کہ ہماری ان دو گلیوں کی سوئی گیس چالو کی جائے۔
(محمد اکرم سابق ڈپٹی جنرل منیجر پی ٹی سی۔ راشد حسین و دیگران محمدی سٹریٹ۔ ترکمان سٹریٹ مقبول روڈ اچھرہ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن