• news

فیروزوالا: واسا کی غفلت، واٹر سپلائی پائپ خستہ حال، شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور ملحقہ علاقوں کے شہری ناقص پانی کے استعمال سے سخت پریشان ہیں، واٹر سپلائی کے پرانے پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے واسا کو متعدد بار شکایت بھی کیں مگر کوئی توجہ نہ دی گئی، جس کی وجہ سے پینے والے پانی میں زنگ والا پانی مل کر آرہا ہے، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن