• news

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی دعوت پر آئے 60 طلباءو اساتذہ واپس لوٹ گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی دعوت پر دوسرے صوبوں اور آزاد کشمیر سے لاہور کے مطالعاتی دورے پر آئے 60 ذہین طالبعلم اور اساتذہ کرام اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل کے علاوہ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جناب مجید نظامی، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، چیف جسٹس (ریٹائرڈ) لاہور ہائیکورٹ محبوب احمد، محترمہ بشریٰ رحمٰن، صاحبزادہ سلطان احمد علی، پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم مجتبٰی شجاع الرحمٰن، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ر انا مشہود اور صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان قریشی نے ان کے اعزاز میں ظہرانوں اور عشائیوں کا اہتمام کیا۔ وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات کا وزٹ کرنے کے علاوہ داتاؒ دربار اور مزار اقبالؒ پر بھی حاضری دی۔ وفد کے ارکان کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے تحائف دیکر خدا حافظ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن