• news

پٹرول 3.04 ‘ مٹی کا تیل 72 پیسے لٹر‘ سی این جی 2.54 روپے کلو مہنگی ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 2.70 روپے لٹر سستا

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پٹرولیم نے پٹرول کی قیمت میں 3.04 روپے فی لٹر اور سی این جی کی قیمت میں2.50 روپے فی کلو گرام اضافے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.70 روپے کمی کرنے کی منظوری دیدی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جس پر وزارت پٹرولیم نے پٹرول 3.04 روپے فی لٹر مہنگا، مٹی کا تیل 72 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کی منظوری دیدی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ریجن ون جس میں خیبر پی کے پوٹھوہار شامل ہیں میں سی این جی کی قیمت میں 2.78 روپے اضافے سے 96.57 روپے کلو جبکہ ریجن ٹو میں جس میں سندھ، پنجاب (پوٹھوہار کے سوا) شامل ہیں 2.54 روپے فی کلو گرام اضافے کے ساتھ 88.22 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اسی طرح پٹرول3.04 روپے فی لٹر اضافے کے ساتھ 105.49 روپے ،مٹی کا تیل 72 پیسے اضافے کے ساتھ 101.95 روپے ، لائٹ ڈیزل 48 پیسے اضافے کے ساتھ 96.70 روپے دستیاب ہوگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ 110.46 روپے فی لٹر ملے گا ۔نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اطلاق آج پیر سے ایک ہفتے کےلئے ہوگا۔
پٹرول اضافہ

ای پیپر-دی نیشن