ٹیم کا کوچ بننے کے بعد ڈیو واٹمور سخت اعصابی تناو¿ کا شکار
اسلام آباد(ثناءنےوز)قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کے بعد ڈیو واٹ مور سخت اعصابی تناﺅ کا شکار ہیں۔ان کے اہل خانہ خاص طور پر اہلیہ پریشان ہیں کہ حد سے زیادہ دبا واٹ مور کو مشکلات سے دوچار کرسکتا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ سے قبل واٹ مور سخت ٹینشن میں دکھائی دیے گئے تھے۔ ایک امریکی جریدے نے کولمبو میں ایک تقریب کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے جس میں واٹ مور کی پریشانی صاف دکھائی دیتی ہے۔ واٹ مور نے کولمبو میں ایک پرانے دوست اینڈی کے گھر دعوت میں شرکت کی۔ میزبان کا کہنا تھا کہ واٹ مور تقریب میں آنے کے لئے تیار نہ تھے لیکن ان کی اہلیہ نے زور دیا کہ آپ بہت دیر سے کمرے میں بند ہیں اس لئے تقریب میں جاکر آٹنگ کر لیں۔ واٹ مور ایک کونے میں کھڑے جینز میں دونوں ہاتھ ڈالے ہوئے دکھائی دیئے۔