وطن واپسی پر اختلافی بیانات....عبدالرزاق‘ حفیظ آج طلب
لاہور(سپورٹس رپورٹر+این این آئی) قومی ٹیم میں گروپ بندی کا پنڈورا بکس کھلنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راvvونڈر عبدالرزاق کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان۔ پی سی بی نے عبدالرزاق کی جانب سے میڈیا میں دیئے گئے انٹرویو پر وضاحت طلب کرتے ہوئے اگلے چند روز میں باقاعدہ انہیں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالرزاق چونکہ پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ پلیئرز میں شامل نہیں ہے لہذا ان کے خلاف کارروائی پی سی بی ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوگی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کے سکواڈ میں شمولیت کے بعد اس بات پر سنجیدگی سے سوچا جا رہا تھا کہ عبدالرزاق کو ورلڈ کپ کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا جائے تاہم عبدالرزاق کے بیان نے انکے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیے جانے پر ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال مئی میں 21 کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ دیا تھا جس میں عبدالرزاق سمیت محمد سمیع کو بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوںکھلاڑیوں سے وضاحت طلب کر نے کیلئے آج طلب کر لیاہے ۔ پی سی بی حکام نے ٹی وی چینلز سے ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں۔