ایرانی کرنسی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں تاحال مفلوج
تہران (اے ایف پی) ایرانی ریال میں 40 فیصد سے زائد کمی کے بعد ایرانی کرنسی مارکیٹ تاحال مفلوج ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے کرنسی ریٹ 28,000 ریال فی ڈالر مقرر کئے کئے جانے کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے مقامی تاجروں کے مطابق سرکاری ریٹ کے برعکس 3 ہزار یا 32000 ریال فی ڈالر کے حساب سے چند سودوں کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں کوئی کاروبار نہیں ہوا۔