نیپال: اپوزیشن جماعت کا نگران حکومت کے خاتمے کا مطالبہ استعفیٰ نہ دیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا: صدر نیپالی کانگریس
کھٹمنڈو (آن لائن) نیپال کی اپوزیشن جماعت نے نگران حکومت کے خاتمے کے لئے اپنی مہم تیز کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی کانگریس نے کہا ہے کہ نگران حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نگران وزیر اعظم بابو رام بھٹیا رائی فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں اور کانگریس کی زیر قیادت عام انتخابات کا انعقاد کرایا جائے ۔اپوزیشن جماعت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم نے استعفی نہ دیا تو ملک گیر احتجاج شروع کیا جائیگا اور نگران حکومت عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتی۔