حکمرانوں نے تمام محکمے کنگال کر دیئے، لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں: شیخ رشید
بہاولپور(بیورورپورٹ)بہاولپورصوبہ کی بحالی بہاولپور کی عوام کاحق ہے مقامی قائدین ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے کی بجائے عملی طورپر میدان میں آئیں۔ تین سال تک بہاولپورجیل میں قیدکاٹی تھی بہاولپور کی ترقی راولپنڈی کے برابر کراﺅں گاموجودہ حالات الیکشن کی طرف جارہے ہیں کارکن تیاری رکھیں الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے ان خیالات کااظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بہاولپور میں پارٹی کے مقامی رہنما محمداصغر راضی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ موجود ہ حکمرانوں نے اپنی لوٹ مار کے باعث تمام محکمے کنگال کردیئے ہیں اب ہرہفتے ڈیزل ، پٹرول کی قیمتیں بڑھا کراپنے شاہانہ اخراجات پورے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی لوٹ مار کے باعث محکمہ ریلوے مکمل طورپر تباہ ہوچکاہے غریب اوربے روزگار افراد خودکشیاں کرنے پرمجبور ہیں۔