• news
  • image
  • text

ڈیوڈ ملی بینڈ کی حمزہ شہباز سے ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے ماڈل ٹا¶ن میں ملاقات کی۔ دونوں رہنما¶ں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ پاکستان اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری روایات مستحکم ہو رہی ہیں اور آئندہ الیکشن سے سیاسی نظام مزید مضبوط ہو گا۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے دیکھنے کا متمنی ہے۔

epaper
لاہور: حمزہ شہبازشریف سے سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ ملاقات کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن