• news

اسلامی دنیا میں بنگسا مورو نام کے ایک نئے ملک کا اضافہ

منےلا (ثناءنیوز) اسلامی دنےا مےں اےک نئے ملک کا اضافہ ہوگےا ہے ۔ بنگسا مورو نام کے نئے اسلامی ملک ملائشیا اور فلپائن کے درمےان بناےا جائے گا۔ نئے اسلامی ملک کے قےام کے معاہدے پر15 اکتوبر کو دستخط کئے جائےں گئے ۔اس سلسلے مےں۔فلپائن حکومت نے ملک کے سب سے بڑے علیحدگی پسند مسلمان گروپ کے ساتھ امن معاہدے کا فریم ورک طے کر لیا ہے۔اِس بات کا اعلان فلپائن کے صدر بینگنو اکوانو نے کیا ہے۔ اس امن معاہدے کےلئے مورو اسلامک لبریشن فرنٹ (ایم آئی ایل ایف) کے ساتھ بات چیت کا ایک طویل دور چلا تا کہ چالیس سال سے جاری تصادم ختم کیا جا سکے جس میں ایک تخمینے کے مطابق ایک لاکھ بیس ہزار جانیں جا چکی ہیں۔اس معاہدہ کے تحت جنوب میں ایک خود مختار علاقہ بنایا جائے گا جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن