• news

رحمن ملک کے بطور وزیر داخلہ کام کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف دوہری شہریت کے مقدمہ میں عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ان کے بطور وزیر داخلہ کام کرنے اور سرکاری مراعات لینے کے خلاف حکم امتناعی کے اجرا کے لئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار سید اختر محمود نقوی نے آئین کے آرٹیکل 184کی ذیلی شق 3کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے دوہری شہریت کے مقدمہ میں وفاقی وزیر داخلہ کو غیر صادق اور غیرامین قرار دیا تھا اس لئے اب وہ قانون اور شریعت کے احکامات کی روشنی میں اس اہم ذمہ داری کے لئے نااہل ہو چکے ہیں۔ درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی فیصلہ کی روشنی میں رحمان ملک کو وفاقی وزارت داخلہ کی سربراہی سے ہٹاتے ہوئے ایسے کسی بھی عہدے پر ان کی تعیناتی کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر چڑھانے اور تمام سرکاری مراعات کے حوالے سے بھی حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن